متحدہ عرب امارات کی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی

تہران، ارنا- کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے متحدہ عرب امارات کیجانب سے طبی سہولیات اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات پر مشتمل امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کیجانب سے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر حفظان صحت سے متعلق دی گئی امداد کی کھیپ دو ہوائی جہازوں کے ذریعے ایران بھیجی گئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج کی صبح کو بھی ازبکستان نے ادویات سمیت صحت سے متعلق مصنوعات پر مشتمل ایک کھیپ کو ایران بھیج دیا۔

اس سے پہلے بھی عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس ٹیسٹ کٹس اورمختلف ادویات پر مشتمل امدادی کھیپوں کو ایران بھیج دیا۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر14 ہزار 991 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان میں سے 853 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں۔

عالمی وبا کرونا وائرس سے 152 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 730 ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 5 ہزار 839 تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 9 =