کرونا وائرس؛ ایران میں اب تک 140 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی گئی

تہران، ارنا- ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز سے اب تک 140 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی کئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "سعید نمکی" نے پیر کے روز ایران میں کرونا وائرس کیخلاف قومی منصوبے کے فریم کے اندر کیے گئے اقدامات سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس قومی منصوبے کے تحت اب 140 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

 نمکی نے کہا کہ ان میں سے بہت سے افراد کی صحت کی صورتحال کو محکمہ صحت کے سسٹم کے ذریعے اور باقی دیگر افراد کا ٹیلی فون اور الیکٹرانک صحت کے ریکارڈوں کے ذریعے جائزہ لیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان 140 لاکھ افراد میں سے 73 ہزار اور 435 افراد میں کرونا وائرس کی بیماری کی علامات موجود تھیں۔

نمکی نے کہا کہ ان میں سے 3 ہزار اور 415 افراد کو ہسپتالوں میں بھیجا گیا اورایک ہزار 605 افراد بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور باقی دیگر افراد بھی ضروری ادویات کیساتھ گھر واپس گئے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر14 ہزار 991 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان میں سے 853 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس سے 152 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 730 ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 5 ہزار 839 تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 1 =