عالمی سیاحتی ادارہ کا ممالک کے درمیان بین الاقوامی تعاون پر زور

تہران، ارنا- عالمی سیاحتی ادارہ کے ڈایریکٹر مینجر نے ایرانی وزیر برائے ثقافتی، سیاحتی اور دستکاری صنعت کے نام میں ایک خط میں ممالک کے درمیان بین الاقوامی تعاون اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

 تفصیلات کے مطابق "زوراب پولولیکاشویلی" نے اس خط میں کہا ہے کہ ویانا میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ "ادانوم قبیسیوس" او ان کے درمیان ایک اجلاس کے دوران، کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے اقدامات سے متعلق کچھ نتایج پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ملک کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سامنے محفوظ نہیں ہوگا لہذا تمام ممالک کے درمیان بین الاقوامی  اور یکجتی کی ضرورت ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر14 ہزار 991 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان میں سے 853 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس سے 152 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 730 ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 5 ہزار 839 تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 8 =