16 مارچ، 2020 2:33 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83716915
0 Persons
ایران میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 853 تک پہنچ گئی

تہران، ارنا – ایرانی محکمہ صحت کے تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا ہےکہ اب تک ملک میں 14991افراد اس مرض سے مبتلا ہوگئے ہیں جن میں 853 افراد جاں بحق اور 4996افراد بھی شفا یاب ہوگئے ہیں۔

یہ بات "کیانوش جہانپور" نے پیر کے روز ایران میں کرونا وائرس میں رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک 1053 کرونا وائرس کا شکار نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک مجموعی طور 14991 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور خوش قسمتی سے اب تک کویڈ-19 سے متاثرہ 4996 افراد صحت یاب ہوکر ہسپتال سے رخصت لے کر گھر چلے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس کا شکار 129 افراد کا انتقال ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر جہانپور نے کہا کہ کرونا وائرس کی تشخیص کی لیبارٹریز کی گنتی ملک میں 56 تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 10 =