امریکی پابندیوں نے ایران کی کورونا وائرس کیخلاف صلاحیت محدود کردی ہے: چین

بیجنگ، ارنا – چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے ساتھ اپنی مخالف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندیوں نے کورونا وائرس کے خلاف ایران کی صلاحیت کو محدود کردیا ہے۔

یہ بات "گنگ شوانگ" نے پیر کے روز اپنی پیرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت کورونا وائرس سے مقابلہ کر رہے ہیں اور امریکی پابندیوں کے نتیجے میں اس وائرس کو خاتمہ نہیں کیا جاسکتا ہے اور ایران کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امداد بھیجنے کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
شوانگ نے کہا کہ ہم سے امریکہ اور دوسرے ممالک کے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ایران مخالف پابندیوں کو خاتمہ کریں اور کورونا وائرس کے خلاف اس ملک کی کوششوں اور اس کی معیشت پر نقصان پہنچنے کے لئے اپنی مداخلت سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اس وائرس کے خلاف جنگ میں قریبی تعلقات قائم ہیں اور ہم نے ایران کو کورونا ٹیسٹ کٹس جیسے سامان مہیا کرکے اس کی مدد کے لئے ریڈ کراس کے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے ، اور ضرورت کے مطابق اپنی بہترین مدد فراہم کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لئے باہمی تعاون، مشترکہ علاقائی اور عالمی سلامتی کو تحفظ کرنے کا مطالبہ کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 13 =