16 مارچ، 2020 1:23 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83716739
0 Persons
رواں سال ایران میں 95 ٹن سے زائد منشیات برآمد

تہران، ارنا - ایرانی سرحدی پولیس فورس کے کمانڈر نے  کہا ہے کہ رواں سال میں 95 ٹن سے زائد منشیات کو برآمد کر لیا گیا ہے۔

یہ بات جنرل قاسم رضایی نے پیر کے روز کہی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال میں ایرانی بہادر سرحدی محافظوں نے95 ٹن سے زائد منشیات کو ضبط کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ان آپریشنوں کے دوران 713 اسمگلرز کو پکر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.
اس شعبے میں ایران نے چار ہزار سے زائد قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.
ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 16 =