16 مارچ، 2020 12:26 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83716597
0 Persons
ایران کی غیرملکی تجارت تقریبا 80 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے 11 مہینوں کے دوران برآمدات اور درآمدات کے حجم 40 اور 38 ارب ڈالر تھے۔

ایرانی کسٹمز کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے 11 مہینوں کے دوران نان آئل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 125 ملین ٹن تھا جس کی مالی شرح 38۔5 ارب ڈالر تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17۔61 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اسی مدت کے دوران ملکی درآمدات کا حجم 32 ملین تھا جس کی مالی شرح 40 ارب ڈالر تھی۔
ایرانی مصنوعات چین کو 23 فیصد، عراق کو22۔04 فیصد ، ترکی کو 12۔85 فیصد، متحدہ عرب امارات کو 10۔56 فیصد اور افغانستان کو 5۔55 فیصد برآمد کی جاتی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران چین، متحدہ عرب امارات، ترکی، بھارت اور جرمنی سے مصنوعات درآمد کر رہا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 15 =