ایرانی حکومت کی کورونا وائرس سے 7 ملین متاثرہ افراد کو معیشتی امداد

تہران، ارنا – نائب ایرانی صدر اور منصوبہ بندی اور بجٹ تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کورونا وائرس سے 7 ملین افراد کو گرانٹ اور قرض ادا کرے گی۔

یہ بات "محمد باقر نوبخت" نے گزشتہ روز ایرانی ٹی وی پروگرام میں کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کورونا کے بحران سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے دس کاروباروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت ، ہوٹل اور مہمان نوازی میں تیار کھانے ، ریسٹورانٹ ، لاؤنجز ، ڈیلییکیٹسن، نقل و حمل کی خدمات کے میں ٹریول ایجنسیاں، ملبوسات ، بیگ اور جوتے کی تیاری اور تقسیم ، دستکاری ، نیز ثقافتی اور تفریحی کمپلیکس ، وہ شعبے ہیں جن میں یہ ادائیگی شامل ہیں۔
نوبخت نے کہا کہ کورونا وائرس سے 7 ملین متاثرہ افراد کو دو سپورٹ پیکیج کی ادائیگی کی جائے گی۔
ایران مخالف ادویات پابندیوں کے تسلسل کی شدید تنقید
ایرانی منصوبہ بندی اور بجٹ تنظیم کے سربراہ نے امریکی حکومت کے غیرانسانی اور ظالمانہ رویے پر تنقید اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مدد دینے کے جھوٹ دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی چیز پر رحم نہیں آیا اور ان سخت حالات میں بھی ، ایران مخالف ادویات کی پابندیوں کو خاتمہ نہیں کرتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 13 =