15 مارچ، 2020 7:12 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83715836
0 Persons
چابہار بندرگاہ کے ذریعے 50 ہزار ٹن معدنیات کی برآمدات

چابہار، ارنا-  ایرانی جنوبی بندرگاہ چابہار کے ذریعے 50 ہزار ٹن پر مشتمل معدنیات مصنوعات کی ایک کھیپ کو برآمد کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار صوبے سیستان و بلوچستان کی پورٹس اینڈ شپنگ اتھارٹی کے نائب سربراہ برائے اقتصادی امور "حسین شہدادی" نے اتوار کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام، چابہار پورٹ میں درآمدات اور برآمدات کے عمل کی رونقیں بڑھانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

شہدادی کا کہنا ہے کہ اس سال پہلی بار کیلئے چابہار پورٹ کے ذریعے معدنیات، تعمیراتی مواد اور نان آئل مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چابہار بندرگاہ کی خصوصیات بشمول اسٹراٹیجک لوڈنگ اور ان لوڈنگ، بندرگاہ کے اخراجات پر نمایاں چھوٹ اور چابہار سے باقاعدہ شپنگ لائنز، اس بندرگاہ کے ذریعے مختلف سامان کی برآمدات میں آسانیاں لائی ہیں۔

شہدادی نے کہا کہ چابہار پورٹ میں بے پناہ کانوں اور سیمنٹ اور کلینکر فیکٹریوں سمیت صوبے میں ماہی گیری اور زرعی مصنوعات کی برآمدی صلاحیت اور قلیل زمینی فاصلے کی وجہ سے اس بندرگاہ کے ذریعے برآمد کرنے کا ایک اچھا فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی بندرگاہوں میں ملک کی سب سے بڑی سمندری بندرگاہ کی حیثیت سے چابہار بندرگاہ کے ذریعے برآمدات، نئے سال میں اولین ترجیح ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =