15 مارچ، 2020 6:35 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83715791
0 Persons
ایران میں نامیاتی حیاتیاتی کھاد کی مقامی پیداوار

 تہران، ارنا- ایران میں ایک علم پر مبنی کمپنی نے نامیاتی حیاتیاتی کھاد تیار کرنے کا علم حاصل کیا ہے جو پودوں کی انکرن اور نشو و نما میں مزید تیزی کا باعث بن جاتی ہے۔

ایرانی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ادارے کے مطابق، مختلف شعبوں میں سائنس اور ٹکنالوجی کی پیشرفت کیساتھ زرعی علوم نے بھی بہت سی ترقی کی ہے ان میں سے ایکبائیوفٹیلائزر کھادیں ہیں جو صارفین کے استعمال کیلئے محفوظ ہونے کے علاوہ پودوں کی نشوونما کو بھی مزید تیز کرتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق علم پر مبنی کمپنی "راہبر زیست فناور البرز" کے مینجنگ ڈائریکٹر "مہدی مشتاقی نیکو" نے کہا کہ اس کمپنی میں تیار کردہ نامیاتی حیاتیاتی کھاد میں کچھ  مائکروجنزم موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کھاد مختلف طرح کے انزائمز، نامیاتی تیزاب، ضروری امینو ایسڈ، مختلف قسم کے نمو ہارمونز اور محرکات، وٹامنز، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ وغیرہ بنانے کے لئے لازمی شرائط پیدا کرکے پودوں کے انکرن، جڑوں اور پھولوں کو تیز کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کھاد مٹی کی زرخیزی کو فروغ دیتی ہے اور یہ مٹی کی ساخت کو بہتر بنانے اور مٹی کے کٹاؤ کو کم کرنے میں بھی کارآمد ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 16 =