ایران میں کرونا سے متاثرین کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی

تہران، ارنا – ایرانی محکمہ صحت کے تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا ہےکہ اب تک  ملک میں 13 ہزار اور 983 افراد اس مرض کا شکار ہوگئے ہیں جن میں 724 افراد جاں بحق اور 4 ہزار 790 افراد بھی شفا یاب ہوگئے ہیں۔

یہ بات ڈاکٹر "کیانوش جہانپور" نے اتوار کے روز ملک میں کرونا وائرس میں رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک 1209 کرونا وائرس کا شکار نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک مجموعی طور 13938 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور خوش قسمتی سے اب تک کویڈ-19 سے متاثرہ 4790 افراد صحت یاب ہوکر ہسپتال سے رخصت لے کر گھر چلے گئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =