ایرانی شہید رجایی بندرگاہ سے تیل مصنوعات کی برآمدات میں 26 فیصد اضافہ

بندر عباس، ارنا – گزشتہ 11 مہینوں میں بیرون ملک میں ایرانی تیل مصنوعات کی برآمدات کی شرح 26 فیصد اضافے کے ساتھ 8 ملین اور 565 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔

یہ بات ایرانی جنوبی علاقے ہرمزگان کے پورٹس اور سمندری معاملات کے ڈائریکٹر اللہ مراد عفیفی پور نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 مہینوں کے دوران ملک سے 77 ہزار اور 919 ٹن تیل مصنوعات دوسرے ممالک کو برآمد کیا گیا جس کی شرح میں 100 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عفیفی نے کہا کہ اس کے علاوہ اس مدت کے دوران  بندرگاہ شہید رجایی میں آئل مصنوعات کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ میں 5.5 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 مہینوں میں اس بندرگاہ سے نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی شرح 31 ملین اور 184 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 8 =