ایرانی جنوبی شہر بوشہر سے 22 ملین ٹن نان آئل مصنوعات کی برآمدات

بوشہر، ارنا – ایرانی جنوبی شہر بوشہر سے رواں سال کے 11 مہینوں کے دوران 22 ملین اور 30 ہزار ٹن نان آئل مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔

جنوبی شہر بوشہر کے کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل "بہروز قرہ بیگی" نے کہا کہ گیس کی کوندکسیٹ کے بغیر برآمد ہونے والی نان آئل مصنوعات کی مالی شرح 7 ارب اور 151 ملین ڈالر تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
قرہ بیگی نے کہا کہ مقررہ مدت کے لئے گیس گاڑھا مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ بوشہر کی برآمدات کا حجم 23 ملین 19 ہزار ٹن جس کی مالی شرح 7 ارب ڈالر اور 669 ملین ڈالر تھی۔
انہوں نے کہا کہ پیٹروکیمیکل مصنوعات ، گیس سنکشیٹ ، معدنیات ، پانی میں رکھنے والے جانوروں اور سبزیوں سے متعلق مصنوعات  وہ اہم مصنوعات ہیں جو بوشہر سے برآمد ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بوشہر کی مصنوعات پاکستان، بھارت، چین ، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا ، قطر، برازیل ، ترکی اور ملائشیا کو برآمد کیا جاتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =