ایک اور ایرانی فٹسال کھیلاڑی کا 2019 سب سے بہترین کھیلاڑی کیلئے نامزد

تہران، ارنا - ایرانی فٹسال کھیلاڑی "مہدی جاوید" کو 2019 کے سب سے بہترین کھیلاڑی کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

فوٹسال پلنٹ (FUTSALPLANET)  کی ویب سائٹ نے اعلان کردیا کہ 2019 کے لئے فٹ سال کے سب سے بہترین کھیلاڑی کے لئے دس افراد کے نام شامل ہیں جو مہدی جاوید ان میں سے ایک ہے۔ 
اسلامی جمہوریہ ایران، برازیل ، روس، اٹلی، ارجنٹائن، قازقستان ، اسپین اور جاپان کے بعض فٹ سال کھیلاڑی اس فہرست کے شامل ہیں۔
اس ویب سائٹ کے مطابق، 2019 کی سب سے بہترین خاتون فٹ سال کھیلاڑی کے ایوارڈ کو جیتنے کے لئے منتخب کیے گئے افراد کی فہرست کی شائع کی جس میں سارہ شیربیگی کا نام بھی شامل ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ایرانی قومی فٹ سال ٹیم کو سب سے بہترین ٹیم، سب سے بہترین نوجوان فٹ سال کھیلاڑی "سالار آقاپور"، ایرانی ہیڈ کوچ "محمد ناظم الشریعہ" کو سب سے بہترین کوچ، ایرانی گول کیپر "سپہر محمدی" کو سب سے بہترین گول کیپر، ایرانی خاتون گول کیپر "فرزانہ توسلی" کو سب سے بہترین خاتون گول کیپر، خاتون فٹسال کھیلاڑی "سارا شیر بیگی" کو سب سے بہترین خاتون فٹسال کھیلاڑی اور ایرانی خاتون ریفری "گلارہ ناظمی" کو سب سے بہترین فٹسال ریفری کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 7 =