ایرانی نان آئل مصنوعات کی معاشی نمو میں 3۔1 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے گزشتہ 9 مہینوں کے دوران، نان آئل مصنوعات کی معاشی نمو میں 3۔1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ "عبدالناصر ہمتی" نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ میں جاری ایک پوسٹ میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت جب کرونا وائرس نے ہمارے سماجی، ثقافتی اور معاشی زندگی کو مشکلات کا سامنا ہے میں ایک خوشخبری سننا چاہتا ہوں۔

ہمتی نے مزید کہا کہ امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف شدید پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے باوجود ہم نے ایرانی سپریم لیڈر کے مشورے سے بہت خاصی پیشرقت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 9 مہینوں کے دوران، ایران میں نان آئل مصنوعات کی معاشی نمو میں 3۔1 فیصد اور آئل مصنوعات کی معاشی نمو میں 3۔3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اور صنعت اور کان کنی کی معاشی نمو میں بھی بالترتیب 2۔1 اور 8۔7 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے اس امید کا اظہار کردیا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے بعد ایرانی معیشت میں مزید ترقی آئے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 14 =