ایرانی محکمہ خارجہ میں کرونا وائرس سے متعلق اجلاس کا انعقاد

تہران، رنا-  ایرانی محکمہ خارجہ میں بین الاقوامی تعاون کے ذریعے کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والے مسائل میں کمی لانے سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ کو نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور"غلامرضا انصاری" کی قیادت بین الاقوامی تعاون کے ذریعے میں کرونا وائرس سے رونماہونے والے بحران پر قابو پانے کیلئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ خارجہ کے مختلف شعبوں کے ڈائریکٹرز شریک تھے۔

اس اجلاس میں دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کی وصول کو تیز کرنے کے طریقوں کے علاوہ پڑوسیوں کے ساتھ مشترکہ سرحدوں میں آمد و رفت میں درپیش مشکلات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیرون ملک مقیم ایرانیوں اور دیگر ممالک میں زیر تعلیم طلبا کے مسائل کا حل بھی اس اجلاس میں زیر بحث آئے اور اس مسئلے کو ایرانی سفارتخوں کے ذریعے سنجیدگی سے تعاقب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 15 =