14 مارچ، 2020 4:16 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83714060
0 Persons
ایران کو ٹوکیو اولمپک کا 50 واں کوٹہ حاصل

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے دو اور باکسرز نے اردن میں منعقدہ باکسنگ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوکیو اولمپک کیلئے کوالیفائی کرلیا اور اب تک ایران نے اولمپک مقابلوں کے 50 کوٹوں کو حاصل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق اولمپک کوالیفائنگ باکسنگ مقابلوں کا 3 مارچ سے اردن کے دارالحکومت امان میں انعقاد کیا گیا۔

 ان مقابلوں میں ایران سے "دانیال شہ بخش" اور "سید شاہین موسوی" نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ٹوکیو میں منعقدہ اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

 اس سے پہلے ایرانی کراٹے کھیلاڑیوں نے 2020 اولمپک مقابلوں کے 2 کوٹے حاصل کیے تھے۔

 اب تک اسلامی جمہوریہ ایران نے کھیل کے مختلف شعبوں بشمول ٹرک اینڈ فیلڈ، باسکٹ بال، تیر اندازی، فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی، سائکلنگ، ٹائیکوانڈو، والی بال، کراٹے، شمشیر بازی، اور باکسنگ میں ٹوکیو اولمپک کے 50 کوٹے اپنے نام کرلیے ہیں۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2020 اولمپک مقابلوں کا 22 جون سے 9 آگست تک ٹوکیو میں انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے 3 ہزار 90 کھیلاڑی حصہ لیں گے۔

یہ مقابلے کھیل کے 33 مختلف شعبوں میں انعقاد کیے جائیں گے لیکن اب دنیا میں کرونا وائرس جیسے وبائی مرض پھیلنے کی وجہ سے ٹوکیو اولمپک مقابلوں کے انعقاد کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 14 =