مشکل وقت میں مدد کرنے والے دوست ممالک کو نہیں بھولیں گے: ایران

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کرونا وائرس کیخلاف ایران کو مدد کرنے والے ممالک کا نام لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام اور حکومت، مشکل وقت میں مدد کرنے والے دوست ممالک کو نہیں بھولیں گے۔

ان خیالات کا اظہار "سید عباس موسوی" نے ہفتہ کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کے ٹوئٹر پیغام کے بعد اور ایران میں قائم غیر ملکی سفارتخانوں کی کوششوں کیساتھ چین، ترکی، متحدہ عرب امارات، جرمنی، فرانس، برطانیہ، جاپان، قطر، آذربائیجان اور روس نے مالیاتی امداد سمیت ایران کیلئے طبی ساز و سامان اور سہولیات بھیج دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام مشکل وقت میں مدد کرنے والے دوست ممالک کو نہیں بھولیں گے۔

موسوی نے گزشتہ روز چینی حکومت کیجانب سے ایران کیلئے بھیجی گئی امداد سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین نے 350 ہزار کرونا وائرس ٹیسٹ کٹس، 2 ملین 400 ہزار فیس ماسک، 130 ہزار ایسولیشن کپڑے، 120 ہزار وینٹیلٹر اور اسپرائٹرز، دو ہزار 800 اینتھروپومیٹرک اور آکسیجن میٹر ڈیوائسز، 13 ہزار حفاظتی چشمیں، 160 ہزار کے قریب چہرے یا ہیلمیٹ کی ڈھالیں اور کرونا وائرس کے علاج کیلئے ادویات پر مشتمل 50 پیکیجز کو 8 پروازوں کے ذریعے ایران میں بھیج کر وزارت صحت کا حوالہ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی حکومت کیجانب سے ایران کی مدد کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ابھی 32 ہزار کلوگرام پر مشتمل مختلف قسم کی امداد پیک کی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں ایران بھیجے جائیں گے۔

 ترجمان نے کہا  ظریف کے ٹوئٹر پیغام کے بعد اب بہت سارے ممالک اور تنظیموں نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کیلئے ایران کی مدد کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 12 =