14 مارچ، 2020 2:53 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83713906
0 Persons
ایران میں امریکی مفادات کے محافظ سوئس سفیر کی طلبی

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر جن کا ملک امریکی مفادات کا نگہبان ہے، کو محکمہ خارجہ میں طلب کیا ہے.

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے کہا کہ سوئس سفیر کی جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مخالف بیانات پر طلبی ہوئی اور اس حوالے سے شدید احتجاج کیا گیا.
 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹرمپ کے ایران مخالف بے بنیاد بیانات پر شدید احتجاج کیا۔
موسوی نے کہا کہ امریکی مفادات کے محافظ سوئٹرزلینڈ کے سفیر کو کہا گیا کہ امریکی صدر کو دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے عراق میں اپنی غیرقانونی موجودگی اور عراقی کمانڈرز کے قتل جو عراقی عوام کی امریکہ سے نفرت کی اصلی وجہ ہے، کی حقیقتوں کو قبول کرنا ہوگا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی غلطی پالیسیاں عراق میں حالیہ تنازعات کی اصلی وجہ ہے لہذا امریکی حکام سمیت ٹرمپ کو اپنے بے بنیاد دعووں کے ساتھ اس کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سوئس سفیر کو کسی بھی غلط فہمی سے متعلق امریکی اقدامات اور ان کے نتائج سے بھی خبردار کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کے روز اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ عراق کے شہر التاجی میں امریکی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =