ایران میں اسٹیل انگوٹس کی پیداواری 18۔5 ملین ٹن پہنچ گئی

تہران، ارنا - تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے 11 مہینے کے دوران 18۔5 ملین ٹن اسٹیل انگوٹس تیار کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

ایرانی مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ اینڈ رینوویشن آرگنائزیشن کے مطابق، گزشتہ دس مہینے کے دوران ملک میں 18 ملین 574 ہزار و 748 ٹن اسٹیل انگوٹس پیدا کیا گیا ہے۔
ایرانی اسٹیل پیدا کرنے والوں نے گزشتہ مہینے کے دوران ایک ملین اور 493 ہزار و 896 ٹن اسٹیل انگوٹس پیدا کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ 11 مہینوں کے دوران 12 ملین و 308 ہزار و 475 ٹن مختلف قسم کے اسٹیل کو پیدا کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس وقت ایران دنیا کے 10 اسٹیل بنانے والے ممالک میں شامل ہے اور توقع ہے کہ اس سال کم سے کم 10 ملین ٹن اسٹیل کو ہدف مارکیٹوں میں برآمد کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 0 =