14 مارچ، 2020 12:53 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83713587
0 Persons
قطر کی پہلی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی

تہران، ارنا- کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے قطر کی پہلی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق قطر نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لئے 5۔5 ٹن طبی سہولیات پر مشتمل ایک کھیپ کو ایران بھیج دیا ہے۔
قطر کی پہلی امدادی کھیپ گزشتہ رات ایک فوجی ہوائی جہاز کے ذریعے ایران بھیجا گیا ہے۔
ایرانی صدر مملکت "حسن روحانی" اور ان کے قطری ہم منصب "تمیم بن حمد خلیفہ آل ثانی" کے درمیان ایک ٹیلی فونک رابطے کے بعد یہ امدادی کھیپ روانہ ہوگیا۔
یاد رہے کہ اب تک مجموعی طور پر ایران کے اندر 11364 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 514 افراد جاں بحق اور 3529 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، چین کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر ووہان میں دسمبر 2019 کے آخر میں نئے کورونا وائرس (2019-nCoV)  کا وباء ریکارڈ کیا گیا۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اسے بین الاقوامی تناسب کی ہنگامی صورتحال کے طور پر تسلیم کیا ، اور اسے متعدد مقامات پر مشتمل ایک وبا کے طور پر بیان کیا ہے۔
چین کے باہر ، ایران سمیت 115 ممالک میں انفیکشن کا پتہ چلا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 10 =