14 مارچ، 2020 11:52 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83713447
0 Persons
چین کی ایران کی کورونا وائرس کیخلاف کوششوں کی تعریف

بیجنگ، ارنا – چینی صدر نے اپنے ایرانی ہم منصب کے نام ایک پیغام میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس وائرس کے خلاف ایران کی کوششوں کی حمایت کی۔

"شی جین پینگ" نے ہفتہ کے روز ایرانی صدر مملکت "حسن روحانی" کے نام پیغام میں ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنے تجربات کی منتقلی پر تیار ہیں۔
چینی صدر نے اٹلی اور جنوبی کوریا کے صدور کے نام الگ الگ پیغامات میں ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
یاد رہے کہ اب تک مجموعی طور پرایران کے اندر 11364 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 514 افراد جاں بحق اور 3529 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، چین کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر ووہان میں دسمبر 2019 کے آخر میں نئے کورونا وائرس (2019-nCoV)  کا وباء ریکارڈ کیا گیا۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اسے بین الاقوامی تناسب کی ہنگامی صورتحال کے طور پر تسلیم کیا ، اور اسے متعدد مقامات پر مشتمل ایک وبا کے طور پر بیان کیا ہے۔
چین کے باہر ، ایران سمیت 115 ممالک میں انفیکشن کا پتہ چلا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 3 =