عالمی برادری ایران کیخلاف امریکی غیر انسانی پابندیوں کو اہمیت نہ دے: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایران کیخلاف امریکی غیر انسانی پابندیوں کو اہمیت نہ دے۔

محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انٹونیو گوترش کو ایک مراسلے میں کہی۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایران کیخلاف امریکی غیر انسانی پابندیوں کو نظر انداز کر کےعالمی برادری  اور پابندیوں کو خاتمہ کرے۔

ظریف نے اس خط میں کہا کہ امریکی پابندیوں کو ختم کیا جانا چاہیے جبکہ کرونا وائرس ایران پر سنگین نقصانات پہنچا رہا ہے۔

ظریف نے کہا کہ ہمیں یہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ یہ وائرس ہمارے درمیان کوئی فرق نہیں کرتا ہے تو ہم انسانوں کو وائرس کے خلاف جنگ میں بھی امتیازی سلوک نہیں کرنا چاہئے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز بھی ٹوئیٹر میں ذاتی اکاونٹ میں کہا کہ ایرانی سینٹرل بینک نے کورونا سے لڑنے کیلیے عالمی مالیاتی فینڈ سے مدد کی درخواست کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ وزارت خزانہ نے بدھ کے روز دعوی کیا کہ یہ ملک کرونا کے خلاف جنگ کے لیے ایران کو مالی امداد بھیجنے میں رکاوٹ نہیں ہے جبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ نے عملی طور پر اس راستے کو بند کردیا ہے اور اب تک دوسرے ممالک میں موجود ایرانی مالی وسائل سوئس چینل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 43 ویں اجلاس میں چین کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے نے تمام متاثر فریقوں سے مطالبہ کیا کہ  ایرانی قوم کے حقوق کو مزید پامالی کے روکنے کے لیے آنا فانا ایران کے خلاف پابندیاں خاتمہ کیا جائے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =