ایرانی وہیل چیئر باسکٹ بال ٹیم پیراولمپک مقابلوں میں شریک ہوگی

تہران، ارنا – ایرانی قومی وہیل چیئر باسکٹ بال ٹیم ٹوکیو میں 2020 پیراولمپک مقابلوں میں شریک ہوگی۔

عالمی وہیل چیئر باسکٹ بال فیڈریشن (IWBF) نے ٹوکیو میں 2020 پیراولمپک مقابلوں میں شریک مختلف براعظموں کی ٹیموں کے نام کا اعلان کیا ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران بھی شامل ہے۔
ایشیاء سے اسلامی جمہوریہ ایران، آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور جاپان، افریقہ سے الجیریا ، امریکہ سے کینیڈا ، کولمبیا اور امریکہ، یورپ سے برطانیہ ، اسپین ، جرمنی اور ترکی بھی اس فہرست کے شامل ہیں۔
اس سے قبل ، پیرا اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ اہلیت کی پالیسیوں کے مطابق ایرانی وہیل چیئر باسکٹ بال ٹیم ٹوکیو روانہ نہیں کی جائے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 0 =