ایران، جاپان اور یو این آئی ڈی او کا چابہار میں ماہی گیری صنعت بڑھانے کیلئے تعاون

لندن، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران، جاپان اور اقوام متحدہ کی تنظیم برائے صنعتی ترقی (UNIDO) چابہار بندرگاہ میں ماہی گیری صنعت کو بڑھانے کے لئے باہمی تعاون کریں گے۔

جاپان اور اقوام متحدہ کی تنظیم برائے صنعتی ترقی (UNIDO) نے جمعہ کے روز ویانا میں مشترکہ پانچ معاہدوں پر دستخط کردئے جس کی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، عراق، جاپان، جنوبی افریقہ اور یوگنڈا کے نمائندے شریک تھے۔

اس معاہدے کے مطابق، ایران، یو این آئی ڈی او اور جاپان کے درمیان چابہار میں ماہی گيری صنعت کے فیز 3 کی ترقی کے لئے باہمی تعاون کا آغاز کیا جائے گا جس کی مالی شرح 180 ہزار یورو ہے۔
اس منصوبے کے فیز 1 اور 2 کی مالی شرح 680 ہزار یورو تھی جو جاپانی حکومت نے اس کی فراہم کی۔
عالمی تنظیموں میں ایرانی مستقل نمائندے "کاظم غریب آبادی" نے اس معاہدے پر دستخط ہونے والی تقریب میں چابہار کی اسٹریٹجک پوزیشن پر زور دیا اور کہا کہ یہ بندرگاہ شمالی بحر ہند اور وسطی ایشیاء کے ممالک کے مابین راہداری راستوں کی توسیع کے ذریعہ ملک کی ترقی کے مرکز کے طور پر مانا جاتا ہے۔
ایرانی مستقل نمائندے نے ممالک کی پائیدار ترقی اور معاشی ترقی کے چیلنجوں سے مقابلے کے لئے  سائنس  اور تجربہ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت کی تعمیر کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غیرقانونی پابندیوں کو خاتمے پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =