امریکی پابندیاں کرونا کیخلاف جنگ میں ایک رکاوٹ ہیں: ایرانی مندوب

نیویارک، ارنا – اقوام متحدہ میں مستقل ایرانی مندوب نے ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کو کرونا سے لڑنے کے لیے ایرانی کوششوں میں ایک رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہا ہے کہ بین الاقوامی بحرانوں کو حقیقی بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے جمعہ کے روز ٹوئیٹر میں اپنے ایک پیغام میں لکھی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت اور قوم اس وائرس سے لڑنے کیلیے انتہائی کوشش کر رہی ہیں لیکن امریکی پابندیاں ہماری کوششوں میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔

روانچی نے کہا کہ وہ وقت آگیا ہے کہ امریکہ ان انسان دوستانہ کوششوں کو سیاسی دیکھانے کے بجائے پابندیوں کو اٹھائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی مسائل کو بین الاقوامی کوششوں کی لازمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ دن تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 11364 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 514 افراد جاں بحق اور 3529 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 4 =