13 مارچ، 2020 3:46 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83712572
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کا شکار 514 افراد جاں بحق

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 11364 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 514 افراد جاں بحق اور 3529 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان "کیانوش جہانپور" نے جمعہ کے روز ملک میں کرونا وائرس سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کے دو پہر سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 1289 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور ملک میں اب تک مجموعی طور 11364 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس کے 3529 مریض، صحت یاب ہوکر ہسپتال سے رخصت لے کر گھر چلے گئے ہیں۔
جہانپور نے مزید کہا کہ بہت بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس کا شکار 85 افراد کا انتقال ہوگئے اور اب تک مجموعی طور ملک کے اندر کرونا وائرس کا شکار 514 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز میں سے303  کا تعلق صوبے تہران، 42 کا تعلق صوبے قم، 71 کا تعلق صوبے گیلان، 110 کا تعلق صوبے اصفہان، 6 کا تعلق صوبے البرز، 192 کا تعلق صوبے مازنداران، 48 کا تعلق صوبے مرکزی، 12 کا تعلق صوبے قزوین، 38 کا تعلق صوبے سمنان، 21 کا تعلق صوبے گلستان، 110 کا تعلق صوبے خراسان رضوی، 33 کا تعلق صوبے فارس، 25 کا تعلق صوبے لرستان، 97 کا تعلق صوبے مشرقی آذربائیجان، 15 کا تعلق صوبے خوزستان، 46 کا تعلق صوبے یزد، 20 کا تعلق صوبے زنجان، 9 کا تعلق صوبے کردستان، 15 تعلق صوبے اردبیل، 15 کا تعلق صوبے کرمانشاہ، 12 کا تعلق صوبے کرمان، 10 کا تعلق صوبے ہمدان، 2 کا تعلق صوبے سیستان و بلوچستان، 4 کا تعلق صوبے ہرمزگان، 8 کا تعلق صوبے ایلام، 25 کا تعلق صوبے مغربی آذربائیجان سے ہیں اور صوبے جنوبی خراسان، صوبے چہارمحال و بختیاری، صوبے شمالی خرسان، بوشہر اور کہکیلویہ اور بویر احمد میں نئے کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 10 =