ایرانی حکومت کم آمدنی والے خاندانوں کو تین امدادی پیکیج فراہم کرے گی

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے کم آمدنی والے خاندانوں کو تین امدادی پیکیج کی فراہمی کا حکم دے دیا۔

صدر "حسن روحانی" نے جمعہ کے روز کورونا وائرس پھیلنے کے معاشی اثرات کے انتظام سے متعلق ٹاسک فورس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس بات پر زور دیا کہ نئے سال کے موقع پر ان افراد جن کے کاروبار کو بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے کے لئے تین امدادی پیکیج کی فراہمی کی ضرورت ہے۔
ایرانی صدارتی اسٹاف کے مطابق، اس فہرست میں تقریبا 30 لاکھ ایرانی خاندان بھی شامل ہوں گے جو امداد وصول کریں گے۔
ڈاکٹر روحانی کی جانب سے منصوبہ بندی اور بجٹ سازی کی تنظیم اور وزارت ترقی، سماجی بہبود اور روزگار کو جاری کردہ ہدایات کے مطابق ، پہلی امداد ایرانی اس مہینہ اسفند (19 مارچ) کے اختتام سے قبل پیش کی جائے گی اور دوسرے پیکیج ، اگلے سال کے آغاز میں۔
منصوبہ بندی اور بجٹ سازی کی تنظیم ان لوگوں کو ضروری کریڈٹ اور فنڈز فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اتوار کے روز کورونا وائرس پھیلاو کے معاشی اثرات کے انتظام کے لئے ورکنگ گروپ کے اگلے اجلاس کا صدر روحانی کی زیرصدارت انعقاد کیا جائے گا جس میں اس سے متعلقہ وزراء اور چیمبر آف کامرس کے اراکین بھی شرکت کریں گے۔ .
ایرانی صدر کے حکم کے ساتھ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لئے اس بحران کے ذمہ دار قومی ورکنگ گروپ قائم کیا گیا ہے اور باقاعدہ اجلاس کا انعقاد کر رہا ہے جس میں معاشی مسائل اور ملک کی معیشت میں وبا کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا تجزیہ اور رپورٹز صدر روحانی کو پیش کیا جاتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =