13 مارچ، 2020 1:07 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83712433
0 Persons
ہمارے پاس دنیا کا بہترین اور موثر طبی عملہ ہے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دنیا کا بہترین ، انتہائی موثر اور بہادر طبی عملہ ہے اور ہمیں کسی امریکی معالج کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بات "سید عباس موسوی" نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے امریکی صدر کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ کو دنیا کے بہترین، موثر اور جرات مند طبی عملے کی خوشنودی حاصل ہے۔
موسوی نے کہا کہ منافقانہ ہمدردی کے بجائے معاشی اور طبی دہشت گردی کا خاتمہ کریں  تاکہ طبی سامان طبی عملے اور ایران کے عوام تک پہنچ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکی ڈاکٹروں کی ضرورت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز وائٹ ہاؤس میں آئرلینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا کہ بعض ممالک کی صورتحال تشویشناک ہے۔
ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ہمارے پاس دنیا کے بہترین ڈاکٹر ہیں اور ایران کی مدد کی تجویز کی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =