ایرانی سپریم لیڈر نے عوام کی خدمات کے انتظام کیلئے صحت مرکز قائم کرنے کا حکم دیا

تہران، ارنا – ایرانی سپریم لیڈر نے مسلح افواج کے سربراہ کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے مقصد سے انسانی خدمات کے انتظام کے لئے ایک صحت مرکز بنانے کا حکم دے دیا۔

قائد اسلامی انقلاب "آیت اللہ سید علی خامنہ ای" نے جمعرات کے روز اپنے ایک حکم میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایرانی مسلح افواج کی کوششوں کی تعریف کی۔

رہبر معظم نے فرمایا کہ اس اقدام سے حیاتیاتی جنگی تحفظ کا ایک پہلو بھی ہوسکتا ہے جس سے ملک کی سلامتی ترقی کرے گی، اس بات کا ثبوت مل گیا کہ کورونا وائرس پھیلنا ایک" حیاتیاتی حملہ "ثابت ہوسکتا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مسلح افواج کی فورسز کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے صحت مرکز سمیت فیلڈ ہسپتال اور ریزورٹس بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے فرمایا کہ یہ اقدام ان قیاس آرائوں کے درمیان سامنے آیا ہے کہ یہ واقعہ "حیاتیاتی حملہ" ہوسکتا ہے جس میں حیاتیاتی دفاعی پہلو بھی ہوسکتا ہے اور قومی طاقت کو بڑھائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =