ظریف کا کورونا سے نمٹنے کیلئے امریکی غیرقانونی پابندیوں کے خاتمے پر زور

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام سے ایک خط میں کورونا وائرس سے مقابلے کرنے کے لئے امریکی غیرقانونی پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا۔

یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ظریف نے آنٹونیو گوٹریش کے نام خط میں ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
موسوی نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے خط کی کاپی کو عالمی تنظیموں کے سربراہ اور اپنے ہم منصبوں کو بھیج دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 6 =