ایران کا آئی ایم ایف سے کورونا وائرس کیخلاف کیلئے پانچ ارب ڈالر مالی سہولیات کا مطالبہ

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 5 ارب ڈالر مالی امدادا کا مطالبہ کیا۔

یہ بات ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ "عبدالناصر ہمتی" نے جمعرات کے روز اپنے انسٹاگرام پیج میں کہی۔
انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سربراہ کے نام سے ایک خط میں کورونا وائرس کے مقابلے کے لئے پانچ ارب ڈالر مالی سہولیات کا مطالبہ کیا۔
ہمتی نے کہا کہ طبی سامان اور اس طرح کے فنڈز کی کمی کی وجہ سے کسی کو بھی ازندگی سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے۔
 تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا گئورگیوا نے کچھ دن قبل اپنے ایک سرکاری بیان میں اور ساتھ ہی ایک انٹرویو میں بھی واضح طور پر کہا کہ عالمی برادری نے آئی ایم ایف سے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی مدد کرنے اور اس کے مالی وسائل اور 50 ارب ڈالر تک مالی امداد کا مطالبہ کیا۔
اس وائرس پر قابو پانے اور متاثرہ لوگوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لئے عالمی برادری اور آئی ایم ایف کا رد عمل ایک اچھا معیار ثابت ہوسکتا ہے۔
ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اس شعبے میں اپنی ذمہ داری کو پورا کرے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 10 =