11 مارچ، 2020 6:56 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83710702
0 Persons
ایران کے ایک اور باکسر نے ٹوکیو اولمپک کا کوٹہ حاصل کیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اور باکسر نے اردن میں منعقدہ باکسنگ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوکیو اولمپک مقابلوں کا کوٹہ حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق "سید شاہین موسوی" نے ان مقابلوں کے سلسلے میں 75 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل مرحلے میں منگولیا کے حریف کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر اولمپک مقابلوں کا کوٹہ حاصل کر لیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ان مقابلوں میں شریک ایرانی باکسر "دانیال شہ" بخش نے 57 کلوگرام کی کیٹیگری میں فائنل مرحلے میں ہانگ کانگ کے حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے اس کامیابی کے حصول کیساتھ 2020 اولمپک مقابلوں کا کوٹہ حاصل کرلیا۔

یہ بات قال ذکر ہے کہ ان مقابلوں میں شریک ایران کے دیگر باکسر"امید احمدی صفا" نے 52 کلوگرام کی کیٹیگری میں آسٹریلیوی حریف کیخلاف میچ میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھایا تا ہم ریفائری کی عدم انصاف پر مبنی رائے کی وجہ سے وہ کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکیں۔

اولمپک کوالیفائنگ باکسنگ مقابلوں کا 3 مارچ سے اردن کے دارالحکومت امان میں انعقاد کیا گیا جس  میں 35 مختلف ممالک سے آئے ہوئے 151 کھیلاڑیوں نے مردوں کے حصے میں شرکت کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 10 =