ایرانی خاتون کو 2019ء کی سب سے بہترین گول گیپر کیلئے نامزد کیا گیا

تہران، ارنا- ایرانی خاتون فٹسال کھیلاڑی "فرزانہ توسلی" کو 2019ء کی سب سے بہترین گول کیپر کیلئے نامزد کیا گیا۔

فٹسال پلنٹ کی ویب سائٹ نے 2019 کی سب سے بہترین خاتون گول کیپر کے ایوارڈ کو جیتنے کیلئے منتخب کیے گئے افراد کی فہرست کی شائع کی جس میں ایرانی خاتون گول کیپر فرزانہ توسلی کا نام بھی شامل ہے۔

اس فہرست میں روس، اٹلی، یوروگے، سپین، پرتگال، جاپان، برزایل اور اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتون گول کیپرز کے نام شامل ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2018ء میں خاتون اطالوی گول کیپر"آنا کارولینا" نے سب سے بہترین گول کیپر کے ایوارڈ کو جیت لیا۔

اس کے علاوہ 2017ء میں بھی ہسپانوی فٹسال کھیلاڑی "استلا گرسیا" کو سب سے بہترین فٹسال گول کیپر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

2016 اور 2015 سالوں میں بھی سپین سے تعلق رکھنے والوں خاتون گول کیپرز "بلن دئونا" اور "مارزو" نے سب سے بہترین گول کیپر کے ایوارڈ کو اپنے نام کرلیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی ایران سے خاتون ریفری "گلارہ ناظمی" کو 2019ء کی سب سے ریفری کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =