11 مارچ، 2020 5:49 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83710629
0 Persons
ایرانی باکسر نے ٹوکیو اولمپک کیلئے کوالیفائی کرلیا

 تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے باکسر"دانیال شہ بخش" نے ٹوکیو میں منعقدہ 2020 اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اولمپک کوالیفائنگ باکسنگ مقابلوں کا 3 مارچ سے اردن کے دارالحکومت امان میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں 35 مختلف ممالک سے آئے ہوئے 151 کھیلاڑیوں نے مردوں کے حصے میں شرکت کی ہے۔

ان مقابلوں میں شریک ایرانی باکسر دانیال شہ بخش نے 57 کلوگرام کی کیٹیگری میں فائنل مرحلے میں ہانگ کانگ کے حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے اس کامیابی کے حصول کیساتھ 2020 اولمپک مقابلوں کا کوٹہ حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ ان مقابلوں میں شریک ایران کے دیگر باکسر"امید احمدی صفا" نے 52 کلوگرام کی کیٹیگری میں آسٹریلیوی حریف کیخلاف میچ میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھایا تا ہم ریفائری کی عدم انصاف پر مبنی رائے کی وجہ سے وہ کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی باکسنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ "علیرضا استکی"، قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 4 =