آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنز کے اراکین نے جوہری معاہدے سے متعلق امریکی موقف کی مخالفت کی: روس

ماسکو، ارنا- عالمی جوہری توانائی ادارے میں تعینات روس کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنز کے تقریبا تمام رکن ممالک نے جوہری معاہدے سے متعلق امریکی پالیسیوں کی مخالفت کی۔

ان خیالات کا اظہار "میخاییل اولیانوف" نے بدھ کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی جوہری توانائی کے بورڈ آف گورنر نے اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2213 کے مطابق جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی شفاف کارگردگی پر آئی اے ای اے کے سربراہ کیجانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے جائزہ لینے کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کوئی غیر معمولی نوٹ سامنے نہیں آیا ہے اور تقریبا آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنز کے تمام ارکین نے جوہری معاہدے سے متعلق امریکی پالیسیوں کی مخالفت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ آف گورنر کے رکن ممالک ایران سے جوہری معاہدے کے پورے نفاذ کا مطالبہ کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جوہری معاہدے متعلق آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس گزشتہ روز ویانا میں انعقاد کیا گیا۔

واضح رہے کہ عالمی جوہری توانائی ادارہ کے سربراہ نے حالیہ دنوں میں کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی شفاف کارکردگی اوراس کے نفاذ کی نگرانی کیلئے ایران اور آئی  اے ای اے کے درمیان تعاون کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 8 =