ایران میں کورونا مریضوں کی اسکریننگ کیلئے اسمارٹ تھرمل کیمرے کی رونمائی

تہران، ارنا - ایرانی ماہرین نے کورونا مریضوں کی اسکریننگ کے لئے استعمال ہونے والے سمارٹ تھرمل کیمرے تیار کرکے کامیاب ٹیسٹوں کے بعد بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز کیا۔

وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ، دفاعی صنعت کے شعبے میں مقامی ماہرین ، دن رات کام کرتے ہوئے ، کورونا مریضوں کی اسکیننگ کے لئے استعمال ہونے والے سمارٹ تھرمل کیمرے تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے اور اس کیمروں کو بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردیا گیا۔
ایرانی الیکٹرانکس انڈسٹری کمپنی "صا ایران" کے ڈائریکٹر منیجر بڑیگیڈیئر جنرل  "شاہرخ شہرام" نے اس رونمائی کی تقریب میں کہا کہ کورونا وائرس کی بیماری کے ظہور کے بعد سے ، دفاعی صنعتوں کی ٹیموں نے اپنی تمام سائنسی صلاحیتوں کو متحرک کیا ہے اور اس کی تیاری میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیمرہ  جو مریضوں کے جسم کے درجہ حرارت کو تیزی سے ماپ سکتا ہے ، بیک وقت کئی لوگوں میں اس مرض کی تشخیص کرسکتا ہے۔
جنرل شہرام نے کہا کہ جن لوگوں کے جسمانی درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے اس کیمرہ کے ذریعے تشخیص کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مصنوعات غیر ملکی اسی طرح کی مصنوعات کے مقابلہ میں مسابقتی اور بہت سستی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مصنوعات کی پیداواری کے نتیجے میں لاکھوں ڈالر کی غیر ملکی کرنسی کے ان پٹ فراہم کرے گی اور ملک کو درکار پوائنٹس پر کیمرے رکھے جائیں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =