ایران کا امریکی جیلوں میں اپنے شہریوں کی صحت پر خدشات کا اظہار

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی جیلوں میں ایرانی قیدیوں کی صحت سے متعلق اور ان کو ممکنہ طور پر کرونا وائرس کا شکار ہونے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں غیر اطمینان بخش صورتحال کے پیش نظر، وہاں کی جیلوں میں حفظان صحت کی صورتحال تشویشناک ہے۔

موسوی نے امریکی جلیوں میں ایرانی قیدیوں کی صحت سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ امریکی حکومت ان قیدیوں کی صحت کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے بدھ کے روز ایک ویڈیو کانفرنس کی صورت میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بغیر کسی واضح وجوہات کی بنا پرامریکی جیلوں میں موجود ایرانی شہریوں کو وطن واپس لانے پر تیار ہیں۔

موسوی نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکی حکومت ان قیدیوں کی صحت پر خصوصی توجہ دے گی۔

انہوں نے ایران اور چین میں کرونا وائرس کے پھیلاو پر امریکی حکام کی ہرزہ سرائیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس صورتحال سے غلط فائڈہ اٹھائے ہوئے ایران، چین اور دیگر ممالک میں کرونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ کو ان حکومتوں کی بد انتظامی قرار دے دیا۔

موسوی نے مزید کہا کہ بہتر ہے کہ امریکی حکام اور خاص طور پر ان کے لا پروا صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک کے مالی وسائل کو خیالی منصوبوں اور دیگر ممالک میں بلا وجہ موجودگی کیلئے خرچ کرنے کے بجائے ان کو اپنے شہریوں کی صحت پر خرچ کردیں۔

 ایران کی تمام سرحدیں کھلی ہیں

ایرانی محکمہ خرجہ کے ترجمان نے کہا کہ اب ایران کی تمام سرحدیں کھلی ہیں اور ان میں سرگرمیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خارجہ، ہمسایہ ممالک اور دیگر ملکوں کیساتھ سے تجارتی سرگرمیوں پر کم سے کم نقصانات پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

 امریکہ نے ادویات اور خواراک کی منتقلی کی راہ میں رکاوٹ حائل کی ہے

موسوی نے کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق کیے گئے اقدمات پر امریکی پابندیوں کے اثرات کے حوالے سے کہا کہ امریکی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں نے ایرانی عوام کی خوشحالی اور صحت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں اوردر اصل ان پابندیوں کی وجہ ایرانی عوام کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر ادویات اور طبی ساز و سامان پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تا ہم امریکہ نے خوراک، ادویات اورطبی سہولیات کی منتقلی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کی ہیں-

فنی خرابی کے باعث ایران پورپ پروازیں منسوخ کی گئیں

انہوں نے ایران سے یورپ کو پروازوں کی منسوخی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے تفصیل سے وضاحتیں کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی خرابیاں، پروازوں کی منسوخی کے باعث ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے میرے پاس کافی معلومات نہیں ہیں لیکن یہ کچھ امریکی دباؤ اور کوشش پر مبنی ہوسکتی ہے۔ ہم محض سول ایوی ایشن کے حکام کی وضاحتوں کا بیان کرتے ہیں۔

ایران میں قائم غیر ملکی سفارتخانے اور دیگر بین الاقوامی ادارے، مالی اور غیر مالی امداد کے وصول پر تیار ہیں

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اوورسیز ایرانیوں کی امداد سے متعلق کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے آمادگی کا اظہار کیا ہے اور ایران میں قائم غیر ملکی سفارتخانے اور دیگر بین الاقوامی ادارے، مالی اور غیر مالی امداد کے وصول پر تیار ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 7 =