11 مارچ، 2020 3:23 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83710416
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کا شکار 354 افراد جاں بحق

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 9 ہزار افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 354 افراد جاں بحق اور 2959 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان "کیانوش جہانپور" نے بدھ کے روز ملک میں کرونا وائرس سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کے دو پہر سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 958 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور ملک میں اب تک مجموعی طور 9 ہزار افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس کے 2 ہزار 959 مریض، صحت یاب ہوکر ہسپتال سے رخصت لے کر گھر چلے گئے ہیں۔

جہانپور نے مزید کہا کہ بہت بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس کا شکار 63 افراد کا انتقال ہوگئے اور اب تک مجموعی طور ملک کے اندر کرونا وائرس کا شکار 354 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز میں سے 256 کا تعلق صوبے تہران، 53 کا تعلق صوبے قم، 5 کا تعلق صوبے گیلان، 170 کا تعلق صوبے اصفہان، 45 کا تعلق صوبے البرز، 32 کا تعلق صوبے مازنداران، 31 کا تعلق صوبے مرکزی، 27 کا تعلق صوبے قزوین، 63 کا تعلق صوبے سمنان، 9 کا تعلق صوبے گلستان، 34 کا تعلق صوبے خراسان رضوی، 19 کا تعلق صوبے فارس، 9 کا تعلق صوبے لرستان، 29 کا تعلق صوبے مشرقی آذربائیجان، 17 کا تعلق صوبے خوزستان، 23 کا تعلق صوبے یزد، 22 کا تعلق صوبے زنجان، 6 کا تعلق صوبے کردستان، ایک تعلق صوبے اردبیل، 8 کا تعلق صوبے کرمانشاہ، 18 کا تعلق صوبے کرمان، 7 کا تعلق صوبے ہمدان، 4 کا تعلق صوبے سیستان و بلوچستان، 10 کا تعلق صوبے ہرمزگان، 15 کا تعلق صوبے جنوبی خراسان، 11 کا تعلق صوبے شمالی خرسان، ایک کا تعلق صوبے چہارمحال و بختیاری، 6 کا تعلق صوبے ایلام، 27 کا تعلق صوبے مغربی آذربائیجان سے ہیں اور بوشہر اور کہکیلویہ اور بویر احمد میں نئے کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =