پاکستان کی ایران کو کورونا وائرس کی روک تھام پر 200 ہزار ڈالر مالی امداد

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی "ایدھی" چیریٹی اور ریلیف فاؤنڈیشن نے اسلامی جمہوریہ ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 200 ہزار ڈالر مالی امداد فراہم کی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ "فیصل ایدھی" نے گزشتہ روز کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل "احمد محمدی" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران اس مالی امداد کا عطیہ کردیا۔
فیصل ایدھی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اپنے افسوس کا اظہار کیا۔
اس ملاقات کے دوران پاکستانی "ایدھی" چیریٹی اور ریلیف فاؤنڈیشن کے سربراہ نے ایرانی قونصل جنرل کو 200 ہزار ڈالر نقد رقم دیئے۔
پاکستانی "ایدھی" چیریٹی اور ریلیف فاؤنڈیشن اس ملک کے سب سے بڑی طبی خیراتی فاؤنڈیشن میں سے ایک ہے جو 1800 سے زیادہ ایمبولینسیں اور پاکستان بھر میں 350 شعبوں کا حامل ہے اور اس فاؤنڈیشن میں 6،000 سے زیادہ افراد سرگرم ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =