ایرانی بجلی گھروں کی گنجائش 83 ہزار 350 میگا واٹ تک پہنچ گئی

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ملک کے اندر نئے پاورپلانٹس کی تنصیب سے مجموعی طور پر بجلی گھروں کی گنجائش 83 ہزار 350 میگا واٹ تک پہنچ گئی۔

ان خیالات کا اظہار" ہمایون حائری" نے منگل کے روز ایران کے پانچ صوبوں کے اندر بیک وقت بجلی  کی صنعت سے متعلق منصوبوں کی افتتاحی تقاریب جو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوئی تھیں، کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 اس سے پہلے ایرانی وزیر توانائی "رضا اردکانیان" نے بھی حالیہ دنوں میں کہا کہ ملک میں بجلی پیداوار کی صلاحیت رواں سال کے اختتام تک 83 ہزار 600 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی جس کی مقدار ملک کی 80 لاکھ سے زائد آبادی کے پیش نظر اچھی سطح پر ہے اور عوامی فلاح و بہبود سمیت منصوبوں کیلئے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور ان میں ترقی اور توسیع  کے عالمی معیاروں کے مطابق ہے۔

اردکانیوں نے ملک کے مختلف صوبوں میں 3 ہزار میگاواٹ کی صلاحیت کے حامل نئے تھرمل پاور پلانٹس کے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج توانائی کا اہم کردار ہم سب پر واضح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی نہ صرف گھریلو اور تجارتی استعمال کیلئے ہے بلکہ معاشرے کی فلاح و بہبود، سلامتی اور پیداوار کے فروغ سمیت کان کنی، صنعت اور زراعت کے شعبوں اور صحت کی دیکھ بھال اور سائنس اور تحقیق کی توسیع اور ترقی میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی توانائی کے تبادلے کے سلسلے میں زمینی سرحدوں میں تمام پڑوسی ممالک میں اچھی رسائی ہے لہذا ہم توانائی کے تبادلے کے مواصلاتی نقطہ کی حیثیت اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 10 =