صحت کے تحفظ کی راہ میں جاں بحق ہونے والوں کو شہدا میں شامل  

تہران، ارنا- قائد اسلامی انقلاب نے کرونا وائرس کا شکار بیماروں کے تحفظ کی راہ میں طبی ٹیموں میں سے جاں بحق ہونے والوں کو شہدا میں شمولیت دینے پر اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر صحت  ڈاکٹر "سعید نمکی" نے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے نام میں ایک خط میں ان سے کرونا وائرس کا شکار بیماروں کے تحفظ کی راہ میں طبی ٹیموں میں سے جاں بحق ہونے والوں کو شہدا میں شمولیت دینے کا مطالبہ کیا اور قائد اسلامی انقلاب نے اس بات سے اتفاق کیا۔

 وزیر صحت کے خط میں مزید کہا گیا کہ حالیہ دنوں میں طبی ٹیمیں مدافع حرم کے شہدا جیسے ایرانی عوام کی جان اور صحت کے تحفط پر قربانیاں دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 8042 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 293 افراد جاں بحق اور 2371 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 1 =