10 مارچ، 2020 2:49 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83708860
0 Persons
ایران اور پاکستان کا ریلوے تعاون کے فروغ پر زور

اسلام آباد، ارنا- پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے اقتصادی تعاون تنظیم ایکو سمیت علاقائی مکنیزم کے فریم ورک کے اندر باہمی تعاون کے فروغ پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے تجارتی تعلقات کی مضبوطی کیلئے ریلوے شعبے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق "سید محمد علی حسینی" نے آج بروز منگل کو پاکستانی وزیر ریلوی "شیخ رشید احمد" کیساتھ  ملاقات کی۔

 اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات کے امور پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان ریلوے کے حوالے سے اموربھی زیر بحث آئے، دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے اسلام آباد، تہران، استنبول کنٹینر ٹرین کے دوبارہ آغاز کی خواہش کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اس ٹرین سے نہ صرف فریٹ بلکہ ٹورازم میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

ایرانی سفیر نے وزیر ریلوے کی طرف سے ریلوے کی ترقی کے لئے اقدامات کو سراہا اوراس سلسلے میں تعاون پر وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اور حکومت پاکستان کا شکر یہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جوکہ مستقبل میں مزید مستحکم ہو ں گے۔

انہوں نے دونوں ممالک میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے اقدامات کو بہتر اور مضبوط بنانے پرزور دیا۔

 وفاقی وزیر نے کوئٹہ تفتان سیکشن کی اپ گریڈیشن کیلئے ایران کی طرف سے ٹیکنیکل ٹیم کو دورے کی دعوت دی۔

 انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ریلوے کے ذریعے تجارت کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے میں عوام کے لئے سفری سہو لیات کے لئے وزارت ریلوے پر عزم ہے۔

انہو ں نے کہا کہ کوئٹہ تفتان ریلوے لائن سے تجارت میں فروغ سے معاشی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔

 شیخ رشید احمد نے کہا کہ دونوں ممالک کی طرف سے ریلوے کے حوالے سے معاملات کے لئے فوکل پرسن مقرر کئے جائیں گے جوکہ ریلوے کے دو طرفہ معاملات کا جائزہ لیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 8 =