ایرانی قومی شمشیر زنی ٹیم عالمی مقابلوں میں حصہ نہیں لے گی

تہران، ارنا- ایرانی شمشیرزنی فیڈریشن کے مطابق، قومی ٹیم ہنگری میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں حصہ نہیں لے گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شمشیر زنی مقابلوں کا 20 سے 22 مارچ تک ہنگری میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ صرف انفرادی حصے میں ان مقابلوں میں شریک ہوگی لیکن اب فیصلہ بدل کر ہنگری میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں بالکل حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہنگری میں منعقدہ عالمی شمشیر زنی مقابلے، ٹوکیو میں منعقدہ 2020 اولمپک کوالیفائر مقابلے بھی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس سے پہلے ایشیا کی سب سے بہترین شمشیر زنی ٹیم کی حیثیت سے ٹوکیو المپک مقابلوں کا کوٹہ حاصل کیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =