9 مارچ، 2020 8:56 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83706640
0 Persons
ایران اور عراق کا دہشتگردوں کیخلاف تعاون پر زور

بغداد، ارنا - ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری نے عراق کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف باہمی تعاون اور مشترکہ اقدام پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل "علی شمخانی" نے گزشتہ روز عراقی دارالحکومت دورے بغداد کے موقع پر اس ملک کے صدر "برہم صالح" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

فریقین نے اس ملاقات کے دوران دونوں قوموں کے مفاد کے لئے دو طرفہ تعلقات کو فروغ کی اہمیت اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر زور دیا۔
شمخانی اور برہم صالح نے دہشتگردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے اور عراقی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے اس ملک کی کوششوں کی حمایت پر زور دیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور مشترکہ تعلقات  بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
برہم صالح نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے عوام کے صحت کے تحفظ کے لئے کورونا وائرس کی روک تھام کے کئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔
ایڈمیرل شمخانی نے بھی عراق کے سامنے اسلامی جمہوریہ ایران کے حمایتی موقف اور تمام شعبوں پر دو طرفہ تعلقات کی توسیع پر زور دیا۔
فریقین نے علاقائی اور عالمی تازہ ترین تبدیلیوں، بحرانوں کے خاتمے سمیت دنیا اور خطے میں تنازعات کی کمی اور امن کو جاری رکھنے کے لئے پرامن مذاکرات پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق، ایڈمیرل علی شمخانی ہفتہ کے روز عراقی حکام کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے لئے بغداد پہنچ گئے۔
انہوں نے اس دورے کے دوران عراقی وزیر اعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر، اپنے ہم منصب، وزیر صحت  اور دوسرے حکام کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =