روس ایران کیساتھ سائبر سیکیورٹی اور معلومات پر باہمی تعاون بڑھانے پر تیار

ماسکو، ارنا – روسی نائب وزیر ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ اور مواصلات نے کہا ہے کہ ہم ایران کیساتھ سائبر سیکیورٹی اور معلومات کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر تیار ہیں۔

یہ بات الکسی ولین نے گزشتہ روز روس میں تعینات ایرانی سفیر 'کاظم جلالی' نے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے میڈیا کے مابین موجودہ تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں ممالک مشترکہ کمیٹی برائے میڈیا تعاون  اور طے پانے واے معاہدوں کی اہمیت پر زور دیا۔

روسی عہدیدار نے جنوری کے مہینے میں روس میں منعقدہ ایران اور روس کے میڈیا کے درمیان مشترکہ کمیٹی میں  اٹھائے جانے والے سوالات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون روس کے لیے بہت اہم اور قابل قدر ہے۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے خلاف مغربی پابندیوں اور مغرب کی جانب سے بین الاقوامی سامعین کے سامنے دونوں ممالک کے چہرے کو تباہ کرنے کی کوششوں کے پیش نظر سائبر سیکیورٹی اور معلومات کے شعبے میں باہمی تعاوں کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا

ایرانی سفیر کاظم جلالی نے روس میں دونوں ممالک کے میڈیا کے مابین دوسری مشترکہ نشست کے انعقاد کی کامیابی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دنیا کے سامنے دونوں ممالک کے مواقف کی وضاحت اور ممالک کا اصل چہرہ دکھانے میں میڈیا کے موثر کردار پر زور دیا۔

کاظم جلالی نے مشترکہ منصوبوں میں روسی شراکت داروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے ایرانی میڈیا کی تیاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران تہران میں مشترکہ کمیٹی کی تیسری نشست کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 7 =