عراقی حکام کیساتھ سیکورٹی اور سیاسی مسائل پر مذاکرات کریں گے: ایرانی عہدیدار

بغداد، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ عراق کے دورے کے دوران عراقی حکام کے ساتھ سیکورٹی اور سیاسی مسائل پر مذاکرات کریں گے۔

یہ بات ایڈمیرل شمخانی نے عراقی دارالحکومت بغداد پہنچنے پر ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عراقی حکام اور تمام شیعوں، سنیوں اور کردوں کے ساتھ سیاسی ، سلامتی اور تعلقات کی ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے عراق کے صدر، وزیر اعظم ، اسپیکر اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ کچھ مسائل پر بات چیت کریں گے۔

 علی  شمخانی نے کہا کہ صدام حسین کا تختہ الٹنے کے بعد ایران اور عراق کے تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے اور اب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت اچھا ہے۔

انہوں نے خطے میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت، اللہ کے فضل و کرم سے اس بیماری کو مات دے گی۔

 تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری گزشتہ روز ایک اعلی سطحی وفد میں عراق کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے ۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 9 =