اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری دورہ عراق روانہ ہوگئے

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ایک اعلی سطحی وفد میں عراق کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمیرل "علی شمخانی"، اس دورے کے موقع پر عراقی اعلی حکام بشمول صدر مملکت "برہم صالح"، عراقی حکومت کے چیف برائے ترقیاتی امور "عادل المہدی" اور عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر "محمد الحبوسی" کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

وہ ان ملاقاتوں میں باہمی سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی امور پر عراقی حکام کیساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

ایڈمیرل شمخانی اسی دورے کے دوران عراق کے سیاسی ڈھروں کے رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =