ایران کی کرونا وائرس کی روک تھام میں امریکی دھوکہ بازی کی تنقید

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کرونا وائرس کی روک تھام میں امریکی دھوکہ بازی کی تنقید کرتے ہوئے کہ صرف ایک بد انتظامی، دھوکہ بازی اور جھوٹ کا شکار حکومت اتنی اشتعال انگیز ہوسکتی ہے کہ وہ انسانیت کے تحفظ کیلئے کرونا وائرس کی روک تھام میں ایرانی قربانیوں اور کوششوں کیخلاف بیہودہ الزام لگائے۔

تفصیلات کے مطابق سید عباس موسوی نے ہفتہ کی رات اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں ایک ویڈیو شائع کی جس میں امریکی سیاستدان، کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے امریکی حکومت کی تنقید کررہے تھے۔

 انہوں نے امریکی حکام کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جب کسی پر الزام لگانے کیلئے اس پر انگلی اٹھا رہے رہیں تو آپ کے دیگر تین انگلیاں، آپ خود کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔

موسوی نے کہا کہ صرف بد انتظامی، دھوکہ بازی اور جھوٹ کا شکار ایک حکومت اتنی اشتعال انگیز ہوسکتی ہے کہ وہ انسانیت کے تحفظ کیلئے کرونا وائرس کی روک تھام میں ایرانی قربانیوں اور کوششوں کیخلاف بیہودہ الزام لگائے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی لک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران مخالف امریکی پابندیوں کا بدستور نفاذ کی شدید تنقید کی۔

محمد جواد ظریف نے یک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی طور پر ایران مخالف امریکی غیرقانونی پابندیوں کو سخت کردیا ہے جس کا مقصد کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران کے وسائل کا ختم کرنا ہے جبکہ ہمارے شہری اس بیماری سے دم توڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا، اس سے اور زیادہ امریکی مظالم کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتی اور یہ ایک ایسا وقت ہے جب امریکی طبی دہشتگردی امریکی معیشتی دہشتگردی کی جگہ لے رہی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 8 =