7 مارچ، 2020 7:18 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83705533
0 Persons
ظریف کی ایران مخالف امریکی پابندیوں کی شدید تنقید

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران مخالف امریکی پابندیوں کا بدستور نفاذ کی شدید تنقید کی۔

 "محمد جواد ظریف" نے یک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی طور پر ایران مخالف امریکی غیرقانونی پابندیوں کو سخت کردیا ہے جس کا مقصد کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران کے وسائل کا ختم کرنا ہے جبکہ ہمارے شہری اس بیماری سے دم توڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا، اس سے اور زیادہ امریکی مظالم کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتی اور یہ ایک ایسا وقت ہے جب امریکی طبی دہشتگردی امریکی معیشتی دہشتگردی کی جگہ لے رہی ہے۔

 واضح رہے کہ امریکہ 5 مئی 2018 کو ایران جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوگئے اور اس کے بعد ایران کیخلاف شدید اقتصادی پابندیاں عائد کیں۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے دعوی کیا تھا کہ وہ سوئس مالیاتی مکینزم کے ذریعے ایران کیلئے زراعتی مصنوعات اور ادویات کی لین دین کی فراہمی کی ہے جبکہ ایرانی محکمہ خارجہ سید عباس موسوی نے کہا کہ اگر امریکہ کی نیت اچھی ہوتی تو اس کو میڈیا میں شائع نہیں کی تھی اور پروپیگنڈے کے درپے نہیں ہوتا حالانکہ وہ خود سوئس مالیاتی مکینزم کے نفاذ کی راہ میں بھی رکاوٹیں حائل کر رہا ہے۔

موسوی نے مزید کہا کہ امریکہ نے یہ دعوی کیا ہے کہ ادویات اورخوراک کے شعبے میں ایران پر پابندیاں نہیں لگائی گئی ہیں جبکہ اس نے عملی طور پر تمام لین دین کے طریقوں کوبند کیا ہے اور یہ عالمی عدالت انصاف کی رائے کیخلاف ہے۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 5 ہزار 823 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 145 افراد جاں بحق اور 1666 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 2 =